سوات۔اینویٹو یو تھ فورم 31 اکتوبر کو مینگورہ سیدو شریف ودویہ حال میں نوجوانوں کیلئے ایوارڈ سرمنی کا انعقا د کر ے گی ایو ارڈ سرمنی کا مقصد نو جوانو ں میں چھپے ٹیلنٹ سا منے لاناہیں ائی وائی ایف ایوارڈسرمنی کیلئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ بارہ اکتوبر ہے، ہر کوئی اہل ہے تفصیلات کے مطا بق آئی وائی ایف (اینویٹو یو تھ فورم)ہر وقت میں نو جوانو ں کے ساتھ دیا ہے اور اس کیلئے مختلف شکل میں پروگرام ،ٹوریز،ہاکینگ،ٹرینکنگ اور تعلیم کے طرف راغب کر نے کیلئے مختلف ترکبات استعما ل کررہی ہیں تاکہ ہماری نوجوان معاشرہ کی بری ایکٹویٹیزکی بجائی فلاحی کا موں میں مصروف رہی۔آئی وائی ایف کے چیئرمین ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ ایوارڈ کا مقصد معاشرے کے چھپے ہوئے موتیوں اور جوہر قابل کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال مئی میں ایوارڈ کے لئے آٹھ سو درخواستیں موصول ہوئی تھی جن میں سے امن کیلئے ایوارڈ احمد شاہ، بہترین ریسرچ کیلئے سرگودھا کے فیصل گلزار، خوش اخلاق میڈیا جرنلسٹ کا ایوارڈ طلعت حسین، نوجوان لیڈر کیلئے خیبر ایجنسی کے تاجدار عالم، نیا کام کرنے کا ایوارڈ رحمت عزیز چترالی، بہترین معلمہ کا ایوارڈ عفت ناصر، تبدیلی کا ایوارڈ عزرا نفیس پشاور،بہترین معلم کا ایوارڈ پروفیسر عثمان کو دیا گیا تھا۔ ایوارڈ میں پورے پاکستان سے لوگوں نے شرکت کی تھی، جبکہ ملالہ یوسفزئی نے خطاب بھی کیا تھا۔ ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ اوارڈ کیلئے پورے پاکستان سے ہر عمر مذہب اور ہر علاقے کے لوگ درخواست دے سکتے ہیں۔درخواست دینے کی آخری تاریخ باری اکتوبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈز خوبصورت وادی سوات میں منعقد ہونگے جس میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین شرکت کرینگے۔ ایوارڈ کیلئے آنلائن درخواست www.innovativeyouthforum.orgپر دستیاب ہے۔
598 total views, no views today


