سوات ، ایک نمبر پر دو موٹر کار برآمد ، کارروائی کاآغاز، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر ، ایس ایچ او رحیم آباد نے کارروائی کرکے ایک نمبر کے دو موٹر کار برآمد کرلئے ہیں ، موٹر کار نمبر ز ایل ڈبلیو کے 1441 ماڈل 2006 ء ہے ، دونوں موٹرکاروں کے کلرز ایک جیسے ہیں ، موقع پر موجود ایک موٹر کار کے مالک نے کہا کہ میرا موٹر کار دو ہزار چھ ہے اور اس کے تمام کاغذات درست اور صحیح ہیں ، جبکہ یہ دوسرا موٹر کار دو ہزار چار ہے اور اس کو جعلی طریقے سے بناکر اور جعلی کاپی حاصل کرلی ہے ، جبکہ موقع پر پولیس حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہم پوری تفتیش اور قانونی کارروائی کریں گے ، اس کے بعد پتہ چلے گا کہ کونسی گاڑی صحیح اور کونسی غلط ، اپنے نوعیت کا یہ پہلا کیس ہے کہ دو موٹر کاروں پر ایک نمبر لگایاگیا ہے
570 total views, no views today


