مینگورہ، این ٹی ایس ٹیسٹ کی منسوخی اوردوبارہ ٹیسٹ لینے کیخلاف امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ،میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں،انصاف کی دعویدارحکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ، سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں نے این ٹی ایس ٹیسٹ کی منسوخی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،پلے کارڈاوربینرزاٹھائے مظاہرین نعرے لگاے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے ولی رحمان،اظہاراحمد،توقیرخان ،عقیل زادہ اوردیگر نے کہاکہ ہم نے سیکرٹری اسامیوں کیلئے ماہ رمضان اورشدید گرمی کے باوجود پشاورجاکر ٹیسٹ دیا او رامید لے کربیٹھ گئے کہ ہمیں انٹرویوکیلئے بلایا جائے گا مگر انصاف کی دعویدارحکومت نے این ٹی ایس ٹیسٹ کو منسوخ کرکے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم جاری کیا جس کے سبب تمام امیدواروں میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ،انہوں نے کہاکہ انٹرویو سے قبل کسی قسم کی دھاندلی کا ہونا ناممکن ہے مگروزیراعلیٰ نے دھاندلی کا الزام لگاکر دوبارہ این ٹی ایس منعقدکرانے کا عندیا دیا ہے جو نہ صرف سمجھ سے بالاتر ہے بلکہ امیدواروں کیساتھ سراسرظلم وناانصافی بھی ہے،انہوں نے کہاکہ جن امیداروں نے این ٹی ایس ٹیسٹ دیا ہے ان کی خواہش ہے کہ خالص میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں ہواوراس سلسلے میں ہم انصاف کی حکومت سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں اوراگر انصاف نہ ملاتو احتجاجوں کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
556 total views, no views today


