مینگورہ، ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کی ہدایت پر ایس ایچ او رحیم اباد بخت زادہ خان کی کارروائی مینگورہ بائی پاس سے ایک ہی نمبر ،چیسس اور انجن نمبر پر چلنی والی گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ،جبکہ پنڈی سے چوری ہونیوالے ویٹز کار کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ،ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے , ایس ایچ او رحیم اباد کی کارروائی کرتے ہوئے مینگورہ بائی پاس سے دو ٹویوٹا جی ایل ائی کارز ماڈل 2006، ایل ڈبلیو کے 1441چیسس نمبر ائی این زید ئی 1206030502ا نجن نمبر ایکس 377285 رنگ بلیک کو تحویل میں لے لیا جبکہ گاڑی مالکان محمد ظاہر ولد محمد شعیب سکنہ ملنگ اباد اماندرہ ملاکنڈ ایجنسی ،عطاء اللہ ولد روئیداد سکنہ چالیار خوازہ خیلہ کے خلاف 550/523کے تحت انکوائری شروع کردی گئی جبکہ اس سے قبل پنڈی سے چوری ہونیوالے ویٹز کار اور سوزوکی پک کو بھی تحویل میں لے لیا گیا پولیس کے مطابق ویٹز کار پنڈی سے چرایا گیا تھا جسے سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑی کے طور پر چلایا جارہاتھا پولیس نے ملزمان کوحراست میں لیکر مزید کارروائی شروع کی اس موقع پر ایس ایچ اورحیم اباد بخت زادہ خان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اطلاع ملی کہ سوات میں ایک نمبر ایک ہی چیسس نمبر ،ایک انجن نمبر اور ایک ہی رنگ میں دو گاڑیاں چلائی جارہی ہے جس پر رحیم اباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ٹویوٹا جی ایل ائی کارز کو تحویل میں لے لیا انہوں نے کہاکہ ایک منظم گروہ اس گنھاونے جرم میں ملوث نظرا رہاہے جسکے پیچھے بااثر اور سیاسی افراد کا ہاتھ ہوسکتا ہے جسے بہت جلد عوام اور میڈیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کررہے ہیں اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اس سلسلے میں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں۔
794 total views, no views today


