مینگورہ، مینگورہ شہر کے سرگرم سماجی کارکن اخترعلی خان سائل نے کہاہے کہ مسلسل نظراندازی کی وجہ سے سوات کا مرکزی شہر مینگورہ مسائل کی آماجگاہ بن چکاہے ،یہاں کی سڑکیں اورگلی کوچے کھنڈرات اورآثار قدیمہ کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ کہیں بھی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہاہے حالانکہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے دعوے توبہت ہورہے ہیں مگر عملی طورپر ابھی تک کچھ بھی سامنے نہیں آیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت اورممبران اسمبلی کا کام صرف اخباری بیانات اور فوٹوسیشن تک محدودہے جبکہ دوسری جانب عوامی مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جو ایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے کہاکہ ایک عرصہ سے یہاں پر عوام کو بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ نے عذاب میں مبتلا رکھا ہے اس ظلم سے یہاں کا کاروبار مکمل طورپر تباہ ہوگیا اوراب موسم میں تبدیلی آنے سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگی جو رہی سہی کسرپوری کردے گی،انہوں نے کہاکہ شہرمیں سڑکوں کی ابترصورتحال کے سبب ٹریفک مسائل اورعوامی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے ،ہرشاہراہ اور چوراہے پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں نظرآرہی ہیں جس کے سبب چندمنٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے کرنا پڑتاہے اورنتیجے میں کوئی بھی شخص بروقت منزل مقصو پر نہیں پہنچ پاتا ،اس کے علاوہ جگہ جگہ بجلی اورٹیلی فون کی تاریں لٹکتی نظرآرہی ہیں جو کسی بھی وقت حادثات کا سبب بن سکتی ہیں مگر واپڈااورپی ٹی سی ایل سمیت کوئی بھی محکمہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہاہے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت انصاف اورکرپشن کے نعرے لگارہی ہے مگر دوسری جانب بہ ہوتو کسی کو انصاف مل رہاہے اورنہ ہی کرپشن کا خاتمہ ہوا،انہوں نے مطالبہ کیا پی ٹی آئی کی حکومت سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مسائل کے حل اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آسکے۔
610 total views, no views today


