مینگورہ ، چےئر مین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور دنیا کی کوئی تحریک نوجوانوں کی پر خلوص شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہوئی ہے لہذا وہ کرپشن کی خاتمہ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومت کیہاتھ، پاؤں اور آنکھیں بنیں۔وہ بدھ کے روز اپنے دفتر میں سوات بھرکے یوتھ کونسلرز کے ایک وفد سے خطاب کر رہے تھے جس نے کونسلر فلک ناز کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔چےئر مین ڈیڈیک نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کیانقلابی بلدیاتی نظام کو کامیاب بنانے اور گھر گھر کے مسائل کے موثر حل کو یقینی بنانے کے لئے اپنا قائدانہ کردار ادا کریں۔انھوںیوتھ کونسلرز کو تاکید کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں انہیں اگاہکریں۔انھوں نے یقین دلایا کہ انصاف اور معیار کی راہ میں کسی بھی شخص کو رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی خواہ وہ کتنابھی باثر کیوں نہ ہو۔یوتھ کونسلرز کے لئے معاوضہ، سپورٹس سہولیات کی فراہمی اور سوات میں یوتھ ہاسٹل کی تعمیر کے مطالبات کے جواب میں فضل حکیم خان نے کہا کہ بحرین میں یوتھ ہاسٹل تر جیحے بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا جس کے لئے زمین موجود ہے۔سپورٹس سہولیات ہر جگہ پر زمین کی فراہمی کی صورت میں یقینی بنائی جائیں گے تاہم چونکہ معاوضہ کا مسلہ صوبائی سطح کا ہے لہذا وہ یوتھ کونسلرز کو ہر قسم کی مناسب مراعات کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر اواز اٹھائیں گے۔وفد نے اپنے مسائل غور سے سننے پر چےئرمین ڈیڈیک کا شکریہ ادا کیا۔
588 total views, no views today


