کبل، مٹہ سے شموزئی باراتیوں کولے جانے والا فلائینگ کوچ کبل کو ٹلئی چوک کے قریب تیز رفتاری کے با عث حا دثے کا شکار خاتون اور بچی سمیت 2 افراد جا ں بحق ، 12 زخمی زخمیو ں کو کبل اور سیدو ہسپتال منتقل کبل ہسپتال میں برائے نام ایمرجنسی کے باعث زخمیوں کو طبی امداد فراہمی میں شدید مشکلات کا سامناڈ اکٹر ز تاخیر سے پہنچنے پر ورثا ء کے اظہار برہمی کلاس فور زخمیوں کے امداد میں مصروف
مٹہ منڈل ڈاگ سے بارا تیوں کولے جانے والا فلائینگ کو چ (پی ایس کے ایف ۔1925/نان کسٹم پیڈ )تحصیل کبل کے علا قہ مر چکی کے مقام پر تیز رفتاری کے با عث حا دثے کا شکا ر ہو گیا جس کے نتیجے میں خا تو ن معراجہ زوجہ انعام عمر 26 سال ، ثمل دختر اقبال عمر 4 سال جاں بحق ہو گئے جبکہ بچو ں اور خوا تین سمیت 12 افرا د شدید زخمی ہو گئے زخمیو ں میں حیدر علی 14 سال ، احمد علی 5 سال ، شاہ زیب 3 سال ، ہا رو ن 9 سال ، شاہدہ 25 سال ، خیر النسا ء30 سال ،مہینہ 25 سال ، سلطان علی 16 سال ، لیا قت 16 سال ، رابعہ 12 سال ، رخسانہ 13 سال ، گل نشہ 40 سال ، فرمان 6 سال شامل ہیں جن کو فوری طور پر کبل اور سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں ایک بچہ احمد علی شدید زخمی حالت میں پشا ور ہسپتا ل منتقل کیا گیا کبل ہسپتا ل میں ڈا کٹرو ں کے تا خیر سے پہننچے پر کئی سوالات جنم لیتے ہیں ٹریفک حا دثہ تیز رفتا ری کے با عث پیش آ یا گا ڑی میں سوار لو گو ں کے با ت چیت کے وجہ سے تفشیش جاری ہے
384 total views, no views today


