سوات، پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سوات کے رہنماء داؤد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)امیر مقام لیگ میں تبدیل ہورہا ہے،پارٹی کاہم حیثیت رکھنے واے شخصیات کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں،انجینئر عمر فاروق کو بغیر کسی شوکاز نوٹس عہدہ سے ہٹانا پارٹی ائین کے خلاف اور سراسر بدمعاشی ہے،فرد واحد کے فیصلوں کو نہیں مانتے ،انجینئر امیر مقام کیوجہ سے ملک ریاض،دوست محمد خان ،ملک عبدالکبیر خان جیسے شخصیات پارٹی چھوڑ چکے ہیں،امیر مقام اپنی سیاست شانگلہ میں چمکائیں،سوات کے سیاسی معاملات میں دخل اندازی ان کو زیب نہیں دیتی،انہوں نے کہا کہ پارٹی کو امیر مقام کی جاگیر بنانے سے پہلے کارکنان کو اکٹھا ہونا ہوگا،انجینئر امیر مقام سوات کے معزز مشران کی توہین کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں،تاریخ گواہ ہے کہ امیر مقام کسی بھی پارٹی کے ساتھ مخلص نہیں رہا صرف اپنے مفادات پورا کرنے کیلئے برسراقتدار پارٹی میں شمولیت اختیار کرتا ہے اور مفادات پورے ہونے کے بعد پارٹی کو خیر آباد کہہ جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ کارکن انجینئر عمر فاروق کے ساتھ ہے ،پارٹی کے مرکزی قائدین سے مطالبہ ہے کہ پارٹی میں برسوں کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظات کو ختم کئے جائیں اور انجینئر امیر مقام کو پارٹی معاملات میں بے جا دخل اندازی سے روکا جائے،
644 total views, no views today


