مٹہ، پاک فوج کے جنرل آفیسرز کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجر جنر نادر نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاً سوا ت میں تقریباً امن قائم ہو چکا ہیں اور پورے علاقے میں فورسز کے کنٹرول اور حکومتی عملداری بحال ہیں ،ملا کنڈ ڈویژن اور خصو صاًضلع سوات کے امن کیلئے اب دہشت گردوں سے بڑا خطرہ دہشت گردوں کے سہو ت کار ہیں جو ہمارے در یا ن ہوتے ہوئے ان دہشت گردوں کیلئے کام کرتے ہیں سیف سوات کیلئے عوام ان سہولت کاروں پر کھڑی نظر رکھ کر ان کے مکرو ہ اور ملک دشمن عزائم ناکام بنادیں ۔ سیف سوا ت آگا ہی مہم میں ٹر یفک آگا ہی مہم شروع کرنے پر بریگیڈ ئرطا ہر اور ان کے تمام ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں سوات کو ایک پر امن سوات بنانے کیلئے تمام اور عوام ملکر کام کر ینگے ۔اس موقع پر انہوں نے سوات کنٹونمنٹ بورڈ منظور ہو نے کا بھی اعلان کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گز شتہ روز اٖفضل خا ن لالا پو سٹ گر یجو یٹ کا لج مٹہ کے جناح ہال میں سیف سوات مہم کے سلسلے میں ٹریفک آگاہی مہم اور مقامی بیماریو ں کے حو الے سے منعقدہ ایک روزہ سوشل سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سمینار سے بریگیڈئر اپر سوات طا ہر اسلم ڈی پی او سوات محمد سیلم مروت ،ضلعی ناظم محمد علی شاہ ، ایکسین پبلک ہیلتھ میر آدم خان ،انچارج مٹہ ہسپتال ڈاکٹر محمدسیلم ،پرنسپل افضل خا ن لالا کا لج مٹہ حاجی نو اب،کیپٹن ارسلان و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سیمینار میں بڑی تعداد میں مسا جد کے پیش امام ،مدا رس کے اسا تذہ سکو وں اسا تذہ ،وی ڈی سی ممبران ، منتخب نمائندوں ،اور علاقے کے معز زین نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی پی او محمد سلیم مروت نے ٹریفک ،ایکسین پبلک ہلتھ میر آدم خان اور ڈاکٹر محمد سلیم نے صحت کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔جبکہ فرسٹ ایڈ کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔
662 total views, no views today


