سوات، سماجی کارکن داؤد خان آف کالج کالونی نے کہا ہے کہ کالونی میں بچوں کی کھیل کود کے میدان کو اپنے حال پر رہنے دیا جائے اگر صوبائی حکومت واقعی ریسکیو 1122قائم کرنے میں مخلص ہے تو کالج کالونی میں کئی مقامات پرسرکاری زمینیں خالی پڑی ہے وہاں کام شروع کیا جائے اس سلسلے میں مقامی لوگ اپنے خدمات پیش کرنے کو تیار ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین ہر تحصیل کے سطح پر کھیل کے میدان قائم کرنے کے اعلانات کئے تھے اس میدان میں کالج کالونی،گلکدہ سمیت کئی علاقوں کے بچے گیمز کھیلتے ہیں ،دفتر کے قیام سے بچے کھیل کود سے محروم ہوجائینگے،انہوں نے کہا کہ کالج کالونی میں کھیل کیلئے مختص میدان پر کام فوری بند کیا جائے اور اس سلسلے میں مقامی مشران کو اعتماد میں لیکر درمیانی راستہ نکلاجائیں،اگر صوبائی حکومت نے کھیل کے میدان کو دفتر میں بدلنے کی کوشش کی تو مجبوراً احتجاج کا راستہ اپنائیں گے جس کی ساری ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔
586 total views, no views today


