بریکوٹ، علاقہ کوٹہ میں تیز رفتار فلائنگ کوچ کے ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔فلائنگ کوچ ڈرئیوار بغیر لائسنس پایا گیا جبکہ کم عمر ہونے کی وجہ سے صرف فارم ب موجود تھے ۔زخمی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال اور بعد میں سید و شریف ہسپتال منتقل کردیا جبکہ بریکوٹ چوکی نے مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کردی ۔تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز علاقہ کوٹہ میں تیز رفتار فلائنگ کوچ نمبر psk 4362جسے کم عمر ڈرائیور علی امر ولد شینا خان ساکن کبل چلارہا تھا نے تقریباً65سالہ شمس الرحما ن ولد عمر گل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔علاقے کے عوام نے صوبائی حکومت اور پولیس کے اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ایکشن لیں کیونکہ انہی کی وجہ سے ہر روز ٹریفک حادثات رونما ہوکر قیمتی جانوں کا ضائع ہوتا ہے ۔
656 total views, no views today


