سوات، سوات میں مزید ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد27تک پہنچ گئی ہے ،سیدوشریف اسپتال کے ترجمان کے مطابق گذشتہ چو بیس گھنٹوں میں سیدوشریف اسپتال میں مزید ایکم مریض تیس سالہ گوہرعلی سکنہ خواجہ آباد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ،جسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق ڈینگی بخارسے اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد27ہوگئی ہے جبکہ سوات کی وادی کالام کا ایک مریض پشاور اسپتال میں دم توڑگیا تھا ۔
606 total views, no views today
Comments


