سوات،سوات میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ،موسم نے انگڑائی لے لی ،شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ،بارش کا سلسلہ جاری ہرنے کی صورت میں درجہ حرارت نقطہ انجمادسے گرکر برفباری کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے ،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت میدانی اور بالائی علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور بارش شروع ہوتے ہی موسم نے ایسی انگڑائی لی کہ رت ہی بدل گئی ہے اور شہریوں نے گرم ملبوسات اور گرم پکوانوں کا استعمال شروع کردیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں رجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کی صورت میں برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوسکتا ہے۔
596 total views, no views today
Comments


