سوات، محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی پلٹ روپوش شدت پسند کو گرفتار کرلیا ،گرفتارشدت پسند شموزئی پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث تھا ،سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی سے واپسی پر شدت پسند عزیر ولد محمد ایوب سکنہ تیرنگ شموزئی کو گرفتار کرلیا ،ملزم تھانہ غالیگے کو 2009میں شموزئی پولیس اسٹیشن پر حملے میں مطلوب تھا جسے گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
سوات ، سوات میں شاہ ڈھیرئی پو لیس نے کار روائی کرتے ہوئے کرا چی پو لیس کو مطلوب ملزم کو گرفتا رکرلیا ،ملزم محمد ریا ض عر ف بطخ کرا چی پولیس کو قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا ،ایس ایچ او شاہ ڈھیرئی نو ر با ز خان کے مطابق شاہ ڈھیرئی پو لیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کا رروائی کر تے ہو ئے کرا چی پو لیس کو مطلوب ملزم ریا ض عرف بطخ ولد عمر حیات سکنہ سنٹرل مسلم آ باد عزیز پا رک کرا چی کو گر فتا ر کر لیا ہے ،پولیس کے مطا بق ملزم پر کر اچی میں قتل سمیت اغوائیگی کے سنگین مقدمات در ج ہیں اوراشتہاری ملزم
ہے جسے بعدازاں عدالت میں پیش کرکے ڈگر جیل بھجوادیا گیا ہے۔
317 total views, no views today


