مینگورہ، مینگورہ شہر کے مصرف ترین بازار تاج چوک سے دن دیہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے نائٹ ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے نرس کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق مینگورہ سنٹرل ہسپتال میں ڈیوٹی پر معمور نرس مسماۃ زینب نائٹ ڈیوٹی سے صبح آٹھ بجے گھر جاتے ہوئے تاج چوک کے قریب باغ محلہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔پولیس کے مطابق مغویہ کے بھائی نے دعویداری عماد علی نامی شخص پر کرلی ہے۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
724 total views, no views today
Comments


