مینگورہ ، منگلور میں ادارہ ژوند سوشل ویلفیئر کا حلف برداری تقریب ، دی سوات سکول آف ایکسلنس منگلور کے ہال میں منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف کے ایم ین اے سلیم الرحمن، پیپلز پارٹی کے دوست محمد خان، ویلیج منگلور کے ضلعی کونسلر سرور خان، تحصیل کونسلر بونیرے خان، ملک احسان اللہ خان، پروفیسر پرویش شاہین ،منگلور ویلج ۲ کے ناظم حنیفہ گل اور نائب ناظم ارشد علی کے ساتھ ساتھ معززین علاقہ نے بھرپورشرکت کی۔ادارہ ژوند کی اس حلف برداری تقریب میں مفتی عبدالوہاب منگلوریؔ نے منتخب کابینہ ممبران سے حلف لیا، جس میں سرپرست تنظیم، محمد امین، صدر بخت روشن خان، نائب صدر افراسیاب خان، جنرل سیکرٹری روح الامین نایابؔ ،جوائنٹ سیکرٹری فواد اقبال، فنانس سیکرٹری خلیل الرحمان، پریس سیکرٹری انورزیب باچا ، ادارہ ژوند کے لیگل ایڈوائزر منیر ایڈوکیٹ شامل ہیں۔ ادارہ ژوندکے منتخب نمائندگان نے منگلور کی تعمیر و ترقی کیلئے عزم کیا اور اقرار کیا کہ منگلور کے تعمیر وو ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
674 total views, no views today


