مینگورہ، چیف ڈرگ انسپکٹر ملاکنڈریجن فدامحمدخان نے کہاہے کہ دونمبر اورجعلی ادویات کے کاروبارکی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،اس سلسلے میں کیمسٹ ایسوسی ایشن تعاؤن کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کیمسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے تمام ڈسٹری بیوٹراورہول سیل سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹوروں کو ہرگز ادویات فراہم نہ کریں جبکہ جعلی اوردونمبر ادویات کے کاروبار کو ختم کرنے میں تعاؤن کریں،انہوں نے کہاکہ غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹوروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہاکہ دونمبراورجعلی ادویات کے کاروبارکی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی بلکہ ایسے کاروباریوں کیخلاف بھرپوراندازمیں کارروائی ہوگی،اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر نظیراحمد،کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی سیدرحیم اورایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداربھی موجود تھے۔
688 total views, no views today


