مینگورہ، یونین کونسل سیدوشریف سے تحصیل کونسلر اور پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالدمحمودخالدنے کہاہے کہ ہماری سیاست کا مقصدعوام کے غصب شدہ حقوق کو چھین کر عوام کے حوالے کرنا ہے،عوام کو ہمیشہ ٹرخاؤ پالیسی کی بھینٹ چڑھادیا گیا ہے جس کے سبب ان کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہاہے،سرمایا داروں اورجاگیرداروں کو عوامی مسائل کی خبر تک نہیں ان سے توقعات وابستہ کرنافضول ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم غربت اور مجبوریوں کے باوجود بھی عوام کی خدمت کی خاطر سیاست کررہے ہیں جو کوئی جرم نہیں جبکہ سرمایاداراورجاگیر دار ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرکے تجوریاں بھر رہے ہیں جنہیں عوامی مسائل اور پریشانیوں کا ذرہ بھر احساس نہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم جائز اورآئینی طریقے سے اپنے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں اوراس مقصد کیلئے عملی جدوجہدکررہے ہیں جبکہ ظلم جبراورناانصافیوں کیخلاف ہرفورم پر آوازا ٹھارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحدہوکراس جدوجہدمیں ہماراساتھ دیں۔
662 total views, no views today


