سوات،سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے نو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک سو پچاس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، سیدو شریف ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ، ڈاکٹرز طلب، زخمیوں کو لانے کا سلسلہ جاری، ذرائع کے مطابق کبل، شموزو، بریکوٹ اور مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں زلزلے سے دیواریں ، چھتیں گر گئیں ہیں جس سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق اٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اسی سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید زخمی افراد کو بھی لایا جارہا ہے،اسی طرح کالام شاہراہ لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے بھی بند ہے
464 total views, no views today
Comments


