کبل،حالیہ زلزلہ سے تحصیل کبل یونین کونسل توتانوبانڈئی کا علاقہ پیر پٹے اشر بنڑ بہت زیادہ متاثر ہوا جہاں پر زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث گل زیب ولد بانو اور انور زیب ولد بانو کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پیر پٹے مسجد سمیت رحیم خان،بیبور،مسین ذادہ،عزیز الرحمان،زرگر خان،بخت شیروان،شیر مالک،نور ھمبر،رضا خان،وکیل خان،گل مشال،باچا رحمان اور دیگر کے مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے زلزلہ ختم ہوتے ہی ضلعی کونسلر یوسی توتانو بانڈئی حمید خان نے کسان کونسلر نواب خان اور پی ٹی آئی رہنما خورشید علی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پیر پٹے پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت،ضلعی و تحصیل انتظامیہ سمیت پاک فوج کے تعاون سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا پسماندہ علاقے کے غریب عوام نے ضلعی کونسلر حمید خان کو اپنے درمیان پا کر اطمنان کا اظہار کیا اور موصوف کے غریب دوست پالیسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر موڑ پر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
482 total views, no views today


