بریکوٹ، حلقہ پی کے 82کے ایم پی ائے ڈاکٹر امجد علی کا بریکوٹ میں اپنے من پسند لوگو ں میں ٹینٹ تقسیم کرنا شروع کردیا ‘ یہ وقت ظلم اور زیادتی کا نہیں بلکہ انسانت کی خدمت کا ہے ‘ حکومتی ارکان ہوش کا ناخن لیں ‘ بریکوٹ کے زلزلے سے متاثرہ عوام کا ڈیٹا ہم نے اکھٹا کیا ہے ‘ جو لوگ بے سرو سامان پڑے ہیں اس کا ہمیں معلوم لیکن اُسے ٹینٹ نہیں دیا گیا جبکہ پی ٹی ائی کے ورکرو ں کو ٹینٹ دیکر متاثرہ ثابت کردیا گیا ‘ حکومت فوری طور پر متاثرہ لوگوں کی مدد کریں ‘ ان خیالات کا اظہا ر ضلعی کونسلر یوسی بریکوٹ عجب خان ، ناظم ویلج کونسل غربی حماد خان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے بریکوٹ ان تمام علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے ملیں جو کہ بہت سارے لوگ بے سارو سامانی کے عالم میں اسمان تلے بغیر چھت کے پڑے ہیں لیکن ہمارے حلقے کے ایم پی ائے نے بریکوٹ میں اکر اپنے من پسند لوگوں کو ٹینٹ دے دیئے ‘ جبکہ متاثرہ لوگوں کی کوئی پرسان حال نہیں ‘ ہمارا ایم پی ائے کل شمولیتی تقریبات میں لگے ہوئے تھے ‘ جبکہ یہاں پر قیامت کا منظر تھا لیکن ہمارے ایم پی ائے کو اتنا فرست نہیں تھا کہ وہ آ کہ مریضوں کے بیمار پُرسی کریں یہ وقت سیاسی پوائنٹ اور تصویر کشی کا نہیں بلکہ ہمیں خدا سے ڈر کر ان غریب اور بے بس لوگوں کے مدد کرنی چائیں اگر حکومت نے متاثرہ لوگوں کی مدد نہ کی تو ہم احتجاج پر مجبور ہوجائینگے ۔
532 total views, no views today


