بریکوٹ، 26اکتوبر کے تباہ کن زلزلے نے سوات یونیورسٹی کی عمارت کو شدیدنقصان پہنچایا ہے۔ دیواروں میں بڑے بڑے درڑایں پڑ گئیں ہیں ۔یونیورسٹی تین دن بند رہے گی ۔یونیورسٹی پی آر او آفتاب احمد خان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہاکہ زلزلے نے یونیورسٹی بلڈنگ کو کافی حد تک متاثر کردیا ہے اور بلڈنگ کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے ۔بلڈنگ کے شدید متاثرہونے کی بناء پر یونیورسٹی تین دن بند رہے گی ۔ترجمان کے مطابق ماہرین کے ایک ٹیم متاثرہ بلڈنگ کا معائنہ کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے ۔ٹیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا یونیورسٹی بلڈنگ ائندہ کے لئے قابل استعمال ہوگی یا نہیں ۔ترجمان نے مذید بتایا کہ ٹیم ائندہ ایک دو روز میں اپنی رپورٹ مر تب کر کے یونیورسٹی انتظامیہ کوپیش کرے گی ۔ترجمان نے بتایا کہ بلڈنگ کے نا قابل استعما ل ہونے کی صورت میں دوسرے متبادل ذرائع پر غور کیا جائیگا۔جن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہان زیب کالج سیدوشریف اور کئی دوسری عمارتیں زیر غور ہیں ۔
578 total views, no views today


