سوات، مسلسل آفات کے شکار سوات کے عوام پر زلزلہ نے قیامت ڈھادی،مختلف علاقوں میں مکانات و دکانات ملیامیٹ ہوگئے،مانکیال میں سرکاری سکول تباہ ،ہلاکتیں تیس تک پہنچ گئیں ،متاثرہ لوگ بے یار و مددگار ،حکومتی امداد نہ ہونے کی برابر ،مختلف شخصیات کی سوات آمد ،سنٹرل ہسپتال کا دورہ ،زخمیوں کی عیادت کی ،
یونین کونسل سیدوشریف کے مختلف علاقوں میں چالیس سے زیادہ مکانات تباہ،یونین کونسل مانکیال میں دس سے زیادہ مکانات سمیت کئی دکانیں ملیا میٹ ہوگئیں،سرکاری سکول بھی متاثر،کالام میں پندرہ سے زیادہ گھر تباہ ہوگئے،ضلع بھر میں زلزلے سے اسی فیصد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا،دو دن پہلے ملک بھر میں انے والے زلزلے سے سوات میں بھی بڑے پیمانے نقصانات ہوئے ہیں ،مختلف علاقوں میں مکانات و دکانات مکمل طور پرتباہ ہوگئے جبکہ ضلع بھر میں اسی فیصد سے زیادہ گھروں میں شگاف پڑ چکے ہیں ،
زلزلہ کے بعد سوات میں حکومت اور انتظامیہ کے جانب سے بحالی کی سرگرمیاں نہ ہونے کی برابر ہے،لوگ اپنے مدد اپ کے تحت گھروں و دکانوں سے ملبے ہٹا رہے ہیں جبکہ ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کیوجہ سے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،
سنٹرل ہسپتال میں مختلف شخصیات کی آمد نے بھی مشکلات پید ا کردی،پی ٹی ائی چیئر مین عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک،صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے سنٹرل ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی،
ادھر کئی علاقوں میں حکومت کی جانب سے تاحال امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہوئی،کالام ،اتروڑ ،گبرال سمیت کئی دور افتادہ علاقوں میں نقصانات کی اطلاعات ہے ، کالام میں روڈ سے ملبہ ہٹانے والے افراد پر قریبی پہاڑ سے پتھریں گرگئیں جس کیوجہ سے تین افراد محمد حسین سکنہ چراٹ،محمد زادہ سکنہ عنکر اور نورمحمد کی جاں بحق ہونے اور اٹھ افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہ ہوسکی ،
سیدوشریف کے علاقہ اخون بابا میں تیس گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ بتیس کو جزوی پر طور پر نقصان پہنچا،خونہ چم میں نو گھر تباہ ہوئے،چیل شگئی میں پانچ گھر مکمل طور پرتباہ جبکہ دس کو جزوی نقصان پہنچا،سیدوشریف کے علاقہ شاہین آباد اور شگئی میں چار گھروں کی مکمل تباہ ہونے کی اطلاعات ہے،
یونین کونسل اسلامپو ر میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،جبکہ سو سے زیادہ گھر مکمل تباہ اور چالیس سے زیادہ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے،تحصیل چارباغ میں تقریبا 350مکانات ،سیاحتی علاقہ ملم جبہ میں 20سے زائد مکانات کی تباہ ہونے کی اطلاعات ہے ،تحصیل بریکوٹ میں دوسو پچاس سے زیادہ مکانات مکمل طور پر تباہ اور چار سوسے زیادہ گھروں کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ،سوات میں زلزلے کے دوسرے روز بھی کئی علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوئی ہے متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرہ افراد نے حکومت سے فوری طور پر امداد کارروائیاں شروع کرنے اور اشیاء خورد نوش کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ دورافتادہ علاقوں میں نقصانات کا خدشہ ہے۔
354 total views, no views today


