مینگورہ۔ سوات زلزلہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی گئی ہے ، ہسپتال سمیت دیگر محکموں کی کاردگی بہتررہی ، متاثرین میں فوڈ پیکج کے علاوہ ٹینٹ اور دیگر ریلیف بھی تقسیم کی گئی ہیں ، زلزلے کے دوران پاک فوج ، ناظمین ، صحافیوں اور دیگر سماجی تنظیموں کا کردار نمایا رہا ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر/ ریلیف کمشنرسوات محمود اسلم وزیراور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان سوات میں زلزلے کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ زلزلے سے 36 افراد جان بحق جبکہ 218 زخمی ہوئے جبکہ 509 مکانات مکمل طور پراور 3172 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ، انہوں نے کہا کہ زلزلے کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو سیدو ہسپتال میں بر وقت طبی امداد دی گئی ہے اور ہسپتال کے ایم آر آئی ، سی ٹی سکین او ایکسرے مشین باقاعدہ طور پر کام کررہے تھے ، سڑکوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کالام اتروڑ سڑک کی بحالی پر کام جاری ہے جبکہ دیگر تمام رابطہ سڑکیں بحال ہوچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مکمل نقصان کے تفصیل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو جلد اپنا رپورٹ پیش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ مکانات ودکانات کے علاوہ سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی تفصیل اکٹھے کی جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ متاثرین کے امداد کیلئے ریلیف کی کوئی کمی نہیں ہے ، متاثرین زلزلہ کے گھر گھر پہنچ کر ان کی داد رسی کی جائیگی ،
592 total views, no views today


