بریکوٹ ، زلزلے سے تین کمروں کے گھر تباہ ہوچکے ہیں مگر ابھی تک امدادی سامان نہیں ملا ‘ 3دن مشکل سے گزاری ‘ حکومت کے امداد سے ابھی تک محروم ہیں ‘ اعلیٰ حکام نوٹس لیں ‘ ان خیالات کا اظہاریوسی شموزئی قبر شاہ کا رہائشی ادریس نے میڈیا نمائندوں کو اپنا فریاد سناتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مقامی ایم پی ائے کے دیئے ہوئے امدادی سامان سے محروم رکھا گیا ‘ ابھی گزارہ مشکل ہے ‘ تین کمروں پر مشتمل گھر تباہ ہوگیا ‘ غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں ‘ ابھی دوبارہ گھر تعمیر کرنا مشکل ہے ‘ انہوں نے صوبائی حکومت ، متعلقہ ادارے اور مقامی ایم پی ائے سے مطالبہ کیا کہ وہ میرے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مدد کریں ۔
564 total views, no views today
Comments


