بریکوٹ، ڈی آئی جی ملاکنڈ نے بریکوٹ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران متاثرین زلزلہ گان سے ملاقات کی اور متاثرہ گھر وں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل درویش خان،ایس ایچ او تھانہ غالیگے بشیر خان،بریکوٹ چوکی انچارج اکبر حسین کے علاوہ معززین علاقہ موجود تھے ۔ڈی آئی جی ملاکنڈ آزاد خان نے کہا کہ پولیس ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ رہی ہے اور اس مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بونیر ،سوات ،شانگلہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں پولیس کمیپس موجود ہیں جو کہ متاثرین زلزلہ کی امداد کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس متاثرین کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی امداد کر ے گی۔ڈی ایس پی درویش خان نے ڈی آئی جی ملاکنڈ کو زلزلہ کے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ تحصیل بریکوٹ 26اکتوبر کے ہولناک زلزلے میں شدید متاثر ہوا ہے ۔اس وقت علاقے میں جو سروے کیا جا رہا ہے اس میں پولیس کے جوان شامل ہیں ۔بعد میں ڈی آئی جی ملاکنڈ نے متاثرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں آپ اکیلے نہیں ہیں انشاء اللہ ہماری طرف سے بھی بھر پور مد د کیا جائے گا۔
434 total views, no views today


