کبل، تحصیل کبل پک اپ کھائی میں جاگری،دوخواتین سمیت بچی جاں بحق پانچ افراد زخمی،طبی امداد کے لئے سیدو ہسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات آٹھ بجے کے قریب تحصیل کبل کے علاقہ سرخزانہ قلاگے کے مقام پر پک اپ نمبر پی اسی کی جی 7191ڈرائیور صباگل سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں مسماۃ غونڈئی بی بی زوجہ گل محمد ،روئیدارہ بی بی زوجہ محمد آمین اور بچی شینکئی بی بی دختر علیم ذادہ جاں بحق ہوئے جبکہ ڈرائیور صبا گل ولد علیم ذادہ،گل دامین خان ولد محمد آمین، علیم ذادہ ولد بازید،حفیظ اللہ ولد علی شیر اور اختر علی ولد محمد آمین شدید زخمی ہوئے جنکو طبی امداد کے لئے سیدو ہسپتال منتقل کیا گیا مذکورہ افراد کا تعلق سریکوپ قلاگے سے بتایا جاتا ہے جو آپس میں رشتہ دار ہیں۔
482 total views, no views today


