منگورہ،مٹہ کے علاقہ فاضل بانڈہ میں فورسز کے گاڑی کھائی میں گر گئی ،چار جوان زخمی ،حادثہ بریک فیل ہونے کیوجہ سے پیش ایا۔ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کو فوری طور خوازا خیلہ پہنچادیا گیا،حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔گزشتہ روز مٹہ کے علاقہ فاضل بانڈہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی جسے ڈرائیور نائیک جاوید چلارہاتھا،بریک فیل ہونے کیوجہ سے کھائی میں گرگیا،جس سے چار جوان زخمی ہوگئے
،دو زخمیوں کو فوری طور پر خوازہ خیلہ پہنچادیا گیا تاہم حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کے نام نائب صوبیدار محمد یاسین،سپاہی مطیع الرحمن ،سپاہی محمد سلیم اور واجد علی بتائے جاتے ہے۔
518 total views, no views today
Comments


