سوات ، مالاکنڈ ڈویژن میں پاک آرمی اور دوسرے اداروں کی باہمی تعاون سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان ریلیف آپریشن کابذات خود جائز ہ لے رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے ایک مربوط نظام اور منظم طریقہ کا روضح کر لیا گیا ہے۔ جس میں سب سے اہم نقصانات کا جائزہ ان کی تفصیلات کا جمع کرنا شامل ہے۔ریلیف آپریشن کا اولین مقصد شفافیت کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے متاثرین تک حکومت کی طرف سے اعلان شدہ معاوضے کا حق دلواناہے۔ دریں اثناء فوج ااور سول اداروں پر مشتمل 12500ٹیمیں اس مقصد کیلئے نکل پڑی ہیں جنہوں نے کل تک 20 فیصد کام مکمل کرلیا ہے ، جو اگلے چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ 50 میڈیکل ریلیف سنٹر اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں مختلف متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں، خوراک کی فراہمی ،ادویات کی ترسیل اور دوسرے امدادی اقدامات جاری ہیں۔ جبکہ اب تک 40ٹن راشن ، 1500ٹینٹ اور500کمبل بھی متاثرین میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔
456 total views, no views today


