بریکوٹ ، ناواگئی شہدا کر کٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ، این سی سی الیون نے بہتر کارگردگی پر ٹور نامنٹ اپنے نام کر دیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے ناواگئی میں منعقدہ شہدا کر کٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا، شہدا کر کٹ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا ، گزشتہ روز شہدا کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ NCC الیون اور فداحسین الیون کے مابین کھلا گیا ، NCC الیون کے کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے فداحسین الیون کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کر دیا ، ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجینئر شرافت علی بحیثیت مہمان خصوصی شر کت کی۔ تقریب میں شرکاء نے ٹورنامنٹ کے ارگنائزر کمیٹی قربان علی خان، سلمان خان، عزیز خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی کے بہتر حکمت عملی کے باعث انتہائی پر امن اور پر سکون انداز میں ٹور نامنٹاختتام پزیر ہوا، جس کا کر یٖٖڈیٹ آگنائز نگ کمیٹی کو جا تا ہے ،
444 total views, no views today


