اسلام آباد: حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے اضافہ کیا گیا ہے تاہم مٹی کے تیل، ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 76 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظررکھتے ہوئے پیٹرول 5 روپے 28 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 34 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجویزدی تھی۔
249 total views, no views today
Comments


