سوات،سوات زلزلے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو 6,6لاکھ روپے کے معاوضے کے چیک کی ادائیگی کردی گئی ، زخمیوں کو چیک دینے کا سلسلہ شروع جو جلد مکمل ہوگا ، ان خیالات کااظہار پاک آرمی کے کمانڈر مینگورہ بریگیڈئیر ہیثم ، ایم پی اے وچیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان ، ضلع ناظم محمد علی شاہ ، ڈی سی سوات محمد اسلم وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری نادیہ شیر نے سیدو ہسپتال میں زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد میں چیک تقسیم کرنے کے موقع پر لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے ، اس میں جاں بحق یا زخمی ہونیوالے افراد کا نعم البدل نہیں ہوسکتا لیکن حکومت کی طرف سے جاں بحق افراد کیلئے 6لاکھ اور زخمی افراد کیلئے 2 لاکھ روپے کااعلان کیاگیاتھا اور سوات میں 36افراد جاں بحق ہوئے تھے ، تمام جاں بحق افراد کے ورثاء میں امدادی رقوم تقسیم کردی گئی ہے ۔ جبکہ زخمی ہونیوالے افراد کو امدادی چیک کا سلسلہ آج سے شروع کردیا ہے ، جو جلد مکمل ہوگا، کمانڈر مینگورہ بریگیڈئیر ہیثم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک آرمی مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کو ہر ممکن مدد وریلیف فراہم کریگی ۔پارلیمانی سیکرٹری نادیہ شیر نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔ ڈی سی سوات ، کمانڈر مینگورہ بریگیڈئیر ہیثم اس موقع پر زخمیوں سے بھی ملے اور انہیں ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی ۔
502 total views, no views today


