سوات،منہاج ویلفیئر فاؤ نڈیشن کی جانب سے شانگلہ اورمٹہ کے زلزلہ زدگان میں 1000خاندان میں خوراکی پیکج تقسیم کردئے گئے ،منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے زلزلے کے دوران یتیم اوربے گھر ہونے والے بچوں کوادارہ آغوش میں کفالت کاا علان کردیا ،خوراکی اشیاء کے پیکج منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر امجد شاہ ،صوبائی صدر خالد درانی ،ساجد بھٹی ،عبدالحفیظ چودھری نے ضلع شانگلہ کے صدرمقام الپورئی اورتحصیل مٹہ میں تقسیم کی گئیں ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجدشاہ نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں راشن اور کمبل تقسیم کئے گئے ہیں اور انشاء اللہ اگلے مرحلے میں 200خاندانوں کے لئے خیمے،کمبل اورفوم تقسیم کئے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے متاثرہ لوگوں کی بے مثال خدمت کی ہے جبکہ حکومت حسب روایت صرف وعدوں وعید سے کام چلارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم زلزلے سے متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں مساجد ،اسکولز اور مدارس کی تعمیر اور مرمت کے لئے سروے کیا جارہا ہے جبکہ صحت کے مراکز کی بحالی میں بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بھرپور کردار اداکرے گی انہوں نے کہاکہ زلزلہ زدگان کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور ان کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سوات کے علاقے سیدوشریف اخون بابا شگئی میں سعودی شاہی خاندان کے ادارے راف کی جانب سے متاثرین زلزلہ میں امدادی اشیاء کی تقسیم ، ادارے کے نمائندے صبح الدین جو برطانیہ سے خصوصی طور پر یہ امدادی سامان تقسیم کرنے کیلئے آئے تھے ، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں ان کے ساتھ ہیں ، آئندہ بھی متاثرہ خاندانوں کی خدمت کرتے رہیں گے ، اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کئے جس میں روزمرہ استعمال کے خوراکی اشیاء موجود تھے ، علاقے کے لوگوں نے راف کی اس کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ بریکوٹ،ویلج کونسل شرقی کے چیئرمین ظفر علی خان اور وائس چیئرمین بخت علی نے متاثرین زلزلہ میں ٹینٹ اور غذائی اشیاء تقسیم کی ‘ متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ‘ ہر قسم تعاون کے لئے دن رات محنت کرینگے ‘ کوئی بھی متاثرہ شخص امداد کے بغیر نہیں رہے گا ‘ ان خیالات کا اظہار ویلج کونسل بریکوٹ شرقی کے چیئرمین ظفر علی خان اور وائس چیئرمین بخت علی نے متاثرین زلزلہ میں ٹینٹ اور غذائی اشیاء تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہا کہ زلزلہ یا دوسری مصیبتیں اللہ تعالی ٰ کی طرف سے اپنے بندوں پر امتحان ہوتے ہیں لیکن ہم سب کو متحد ہوکر مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنی چائیں ‘ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کو ان کا حق ملے گا ، جتنے بھی لوگ اس زلزلے میں متاثر ہوا ہے ‘ حکومت کے طرف سے جو اعلان ہوا ہے اس کے مطابق ہر کسی کو ریلیف دیا جائے گا ‘ کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی یہ ہم پر امتحان کا وقت ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ‘ مصیبت کے اس گھڑی میں تمام سیاسی لوگ مصیبت زدہ عوام کی بلا تفریق خدمت اور مدد کریں‘مکانات گرنے سے جو لوگ وفات پاچکے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور زخمیوں کو اللہ تعالیٰ جلد صحتیاب کریں ‘انہوں نے کہا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص امدادی سامان کے بغیر نہیں رہے گا ‘ اور ہرقسم تعاون کے لئے دن رات محنت کرینگے ۔ حسین نامی شخص ویلج کونسل بریکوٹ شرقی کا نائب ناظم نہیں بلکہ جنرل کونسلر ہے ‘ غلط اخباری بیانات شائع نہ کریں ‘ ان خیالات کا اظہار ویلج کونسل بریکوٹ شرقی کے نائب ناظم بخت علی خان نے گزشتہ روز ویلج کونسل بریکوٹ شرقی کے جنرل کونسلرحسین خان کی طرف سے اخباری بیان میں اپنے اپ کو نائب ناظم کہنے پر تردید ی بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن پر میں ویلج کونسل بریکوٹ شرقی کا نائب ناظم منتخب ہوا ہو ں اسکے علاوہ کوئی اور نائب ناظم نہیں ‘ انہوں نے مزید کہا کہ غلط اخباری بیانات سے گزیز کریں ۔
586 total views, no views today


