مینگور، عوامی نیشنل پارٹی سوات کے ترجمان عبداللہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ اے این پی کے بزرگ راہنما افضل خان لالہ کی ناگہانی وفات سے پارٹی قیمتی اثاثہ سے محروم ہوگئی ،انکے وفات پارٹی کے لئے بڑا سانحہ سے کم نہیں ، افضل خان لالہ کے وفات پر اے این پی سوات بھر میں تین روز سوگ کا اعلان کردیا ہے ،عبداللہ یوسف زئی نے کہا کہ معتبر سیاستدان افضل خان لالہ کے پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیگی انہوں نے کہا کہ جب سوات میں دہشتگردوں کا راج تھا تو مرحوم خان لالہ واحد شخص تھا جنہوں نے دہشتگردوں کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور تین سال تک ان سے لڑتے رہی ۔انہوں نے کہا کہ خان لالہ سیاسی سوچ کے مالک تھے سوات میں اے این پی کے مضبوط تر بنانے میں انکے کارکردگی مثال آپ تھے انہوں نے کہا کہ مرحوم کے وفات سے پارٹی ایک اہم اور بزرگ راہنماسے محروم ہوگئی ہے انہوں نے سوات بھر میں اے این پی کے ضلعی ،تحصیلوں اور وارڈوں کے تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ خان لالہ کے وفات پر تین روز سوگ کا اعلان کردیا ہے اور انکے لئے ختم القرآن کے بھی اپیل کی
696 total views, no views today


