مینگورہ، سوات میں دو مختلف واقعات کے دوران چار افراد زخمی۔پولیس کے مطابق سوات تحصیل کبل کے علاقے توتانو بانڈئی میں دو فریقین کے مابین زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک فریق کے دو افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں نذیر آحمد ،اکرام خان کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ دوسرے فریق آجمیر خان کے خلاف پو لیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
جبکہ دوسرا واقعہ سوات کے علاقے ابوہا کوٹہ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں احرار خان،زاہد علی کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔موٹر کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
662 total views, no views today


