مینگورہ، واپڈانجکاری کیخلاف خیبر پختونخوا کے دیگر دفاتر کی طرح سوات میں بھی واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے احتجاجی مظاہرہ ہوکیا جس میں ہائیڈرو الیکٹرک کے عہدیداروں اور ممبران نے کثیر تعدا میں شرکت کی ، مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین عمر علی ، ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان اور ڈویژنل سیکرٹری بخت محمد خان نے کہا کہ واپڈ کی نجکاری ہمیں ہر گز منظور نہیں کیونکہ نجکاری ملازمین کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے ، عہدیداروں اور ممبران نے عزم کیا کہ نجکاری کیخلاف ہر قسم کی قربانی دیں گے ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارا یہ دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے ورنہ آج تک توہم پر امن احتجاج کررہے ہیں مگر اس کے بعد تمام ملازمین سر پرکفن باندھ کر اسلام آباد کا رُخ کرنے پرمجبورہوجائیں گے ۔
680 total views, no views today


