بریکوٹ ، تحصیل بریکوٹ میں زلزلہ زدگان کی امدادی چیکوں میں خرد برد کے انکشاف پر اے سی بریکوٹ کا ایکشن ‘ متعدد مکانات جس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا اس کے مالکان نے اس کو مکمل طور پر تباہ ظاہر کرکے دو دو لاکھ روپے کے چیک وصول کرلئے تھے ‘ جس کی وجہ سے متعدد متاثرین زلزلہ کی حق تلفی ہوئی تھی اس مسئلے کو تحصیل بریکوٹ کے مختلیف پارٹی مشران نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ اور متعلقہ تحصیلدار کی نوٹس میں لا کر ان کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ‘ جس پر اسسٹنٹ کمشنر الطاف احمد حسین چاچڑ نے پاک آرمی کے ٹیم کے ساتھ مل کر مختلیف مکانات کا معائینہ کیا جن مکانات کے مالکان کا جزوی نقصانات ہوئے تھے ان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دو دو لاکھ روپوں کے چیک واپس لے لئے ‘ تحصیل انتظامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کسان کو نسلر جاوید آحمد ، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل کونسلر حسین خان کے بھائی شہزاد خان ، جاوید اقبال اور جاوید آحمد کے نام شامل ہیں ‘ تحصیل بریکو ٹ کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد چاچڑ کے کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چیکوں اور امدادی اشیا ء کی تقسیم میں خرد برد کرنے والوں کا احتساب شفاف طریقے سے کیا جائے اور جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔تحصیل بریکوٹ کے تمام سیاسی رہنماوؤں نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیکوں کے تقسیم میں خرد برد کرنا تبدیلی کی علامت ہے ۔عوام نے اپیل کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ اپنی فرض شناسی کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پورے تحصیل بریکوٹ میں کمیٹی بناتے ہوئے شفاف طریقے سے امدادی اشیاء کی تقسیم اور متاثرہ زلزلہ زدگان کی مدد کریں ۔
606 total views, no views today


