مینگورہ ، محکمہ سوئی گیس سوات کے ایریا انچارج ، صوبائی ومرکزی جی ایم ایز کے خلاف آج صبح بروز منگل لوڈشیڈنگ اور لوپریشر دوبارہ سیدوشریف یونین کونسل سمیت مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں لوڈشیڈنگ شروع کرنے کے خلاف بعدالت جج تحفظ صارفین کے عدالت میں درخواست زیر دفعہ سیکشن سولہ کے تحت دوبارہ دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے ، پچھلے سال 5/5/2015 پر عدالت نے لوڈشیڈنگ اور لوپریشر کے خلاف عوام کے حق میں فیصلہ دیا تھا ، ان خیالات کااظہار پختونخوا میپ کے صوبائی سیکرٹری اور تحصیل کونسلر ڈاکٹرخالد محمودخالد گوجر نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا، انہون نے کہاکہ مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں مین دوبارہ گیس کا بندش شروع کرنے کے خلاف ہم مجبوراً عدالت جانے کافیصلہ کیا ہے ، کہ محکمہ سوئی گیس میں اعلی عدالتوں کے فیصلے نہ منانے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں علاقے کے وعام اور منتخب مقامی حکومتوں کے کونسلران ناظمین ، نائب ناظمین اور وکلاء سمیت سیاسی پارٹیوں ، سول سوسائٹی سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے کہ میرے ساتھ تعاؤن کریں ، مقدمہ میں لڑوں گا عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا ، دس بجے صبح ہسپتال چوک مین جمع ہوگا۔
432 total views, no views today


