سوات، ڈیڈ ک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان گور نمنٹ پر ائمر ی سکول کے مسائل کے حوالے سے رحیم آباد کے نو منتخب عوامی نمائند ے سمیت تحصیل صدر پی ٹی آئی اقبال محمو د ، سید آصف علی باچا اور ناظم آفر ین خان کی ملاقات ،ملا قات کے دوران ڈ یڈ ک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے مسائل کے حل کے حوالے سے وفدکو یقین دہانی۔ پا کستان تحر یک انصاف کے تحصیل صدر اقبال محمو د خان اور سید آصف علی باچا کے سر براہی میں رحیم آباد کے ناظم آفر ین خان اورویلج کونسلر ز کی ڈ یڈ ک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان کے ساتھ ملاقات کی ۔ملاقات میں وفد نے گور نمنٹ پرائمر ی سکول بلڈ نگ کے مسائل کے حوالے سے ڈیڈ ک چیئرمین کو آگاہ کیا ۔جس پر فوری طور پر ڈیڈ ک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے ایس ڈی ای او سید مختیا ر ایجو کیشن کو ہد ایت جاری کی کہ قانون کے مطابق بلڈ نگ کے مسائل پر خصوصی توجہ دیکر حل کریں ۔تاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کر نے میں مشکلات پیش نہ آئیں ۔اس موقع پر ڈ یڈ ک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور انصاف کے کاموں میں کوئی کسر نہیں چھو ڑینگے ۔کیونکہ ہمارا منشور لوگوں کو بہتر تعلیم ،صحت کے مواقعے دینا ہیں ۔انشاء اللہ سوات بھر میں تعلیم کے مسائل کا خاتمہ کرینگے تاکہ آئند ہ وقت میں نواجونوں کو تعلیم حاصل کر نے میں کوئی مشکلا ت نہ ہوں ۔
500 total views, no views today


