سوات،حلقہ پی کے اکیاس کے گاؤں سلامپور کے پہاڑی علاقہ کا سڑک تاحال نہ بن سکا، ایم پی اے گران خان کی منظوری کے باوجود کام شروع نہ ہونے سے علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گاؤں گجر تنگے کو سلام پور سے جانیوالا سڑک انتہائی خستہ حال ہے ، دو سال قبل ایم پی اے عزیزاللہ گران نے سڑک کو پختہ کرنے کی منظوری دی تھی، لیکن دو سال گزرنے کے باوجود سڑک پر تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا ، جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ بارش کے دونوں میں سڑک ناقابل استعمال ہوجاتا ہے، علاقہ کے عوام نے ایم پی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سڑک کی پختگی کیلئے فنڈز کام شروع نہ ہو ا تو علاقہ کے عوام چندہ اکٹھا کرنے پر مجبور ہوں گے۔
748 total views, no views today
Comments


