بریکوٹ، سوات بھر میں میں بھکاریوں کی بھرمار عوام کا جینا حرام ہوگیا ،بھکاریوں میں زیادہ تر جوان لڑکیاں اور چھوٹے بچے اور صوبے کے باہر پیشہ ور بھکاری شامل ہیں‘بازار ،مینہ بازار اور مساجد کے سامنے پیشہ ور بھکاریوں کی آمد میں اچانک اضافہ ہو گیا ،جوان لڑکیوں نے بھکاریوں کے روپ میں فحاشی مچا رکھی ہے ‘ سادہ لوح مرد و خواتین گاہکوں کی جیبیں کاٹنے اور دیگر غیر اخلاقی جرائم روز مرہ کے معمول بن کر رہ گئے ہیں، صحت مند اور پیشہ ور بھکاری اپنا بھیس بدل کر سارا دن مختلف قسم کی آوازیں نکال کر عوام کو لوٹ کر شام کو غائب ہو جاتے ہیں،باوثوق ذ رائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ بھکاری سوات کے مختلف علاقوں میں کرائے پر رہ رہے ہیں اور صبح ہوتے ہی اپنی مقررہ جگہ پر چلے جاتے ہیں، ان بھکاریوں کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں کسی بھی وقت دہشت گردی رونما ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے جبکہ اہم مقامات اور بازاروں میں پولیس نفری کم ہونے کی وجہ سے گشت نہ ہونے کے برابر ہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔
568 total views, no views today


