سوات، ملاکنڈ ڈویژن ،محمد آفسر خان کی زیر صدارت شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز، چیف کنزرویٹر اآف فارسٹ اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران اور ڈسٹرکٹ آفیسرز محکمہ تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال شجرکاری مہم کو تر جیہی بنیادوں پر کامیاب کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔
اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ، محکمہ جنگلات ، پاک آرمی اور محکمہ تعلیم کے درمیان مربوط کوششوں پر زوردیا۔ اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم درکار پوداجات کیلئے محکمہ جنگلات کو ڈیمانڈ دیگاجو کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات کے ذریعے متعلقہ سکول کو فراہم کرینگے ۔ کمشنر ملاکنڈ نے اس موقع پر ایک طالبعلم ایک درخت کی پالیسی کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے آفسران کو محکمہ جنگلات اور محکمہ تعلیم سے بھر پور تعاون کی ہدایت کی ۔ اس سلسلے میں پاک آرمی شجرکاری مہم کی مانیٹرنگ کرے گی۔ یو تھ منسٹر فہد برکت کا اسسٹنٹ کمشنر اشفاق خان سے ملاقات میں ملاقات میں یو تھ افیئر کے طرف سے سوات میں ڈینگی کے خاتمے اور سوات میں تر قیاتی کاموں کیلئے خصوصی پلا ن تیار ،اسے سلسلے میں اے سی سوات سے ملاقات کی ۔اس موقع پر یوتھ منسٹر فہد برکت نے کہا ہے کہ سوات میں بہت جلد یو تھ کے طرف سے ڈینگی کے خاتمے کیلئے سوات سے لاروا کا خاتمہ کرنا ہوگا۔جس کے وجہ سے ضلع سوات میں ڈینگی سے بچاؤں کا خاتمہ ہوگا۔
418 total views, no views today


