مینگورہ ، پرورش آرگنائزیشن کے سر پرست اعلیٰ میجرجنرل (ر) ڈاکٹر فرخ سیر نے کہاہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت عین عبادت ہے ، پر ورش آگنائزیشن کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے مستقبل میں ملک و قوم کی تعمیرو ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے انشاء اللہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور عمائدین کے تعاون سے پرورش آرگنائزیشن مستقبل میں ایک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تبدیل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم وکفالت کے لیے قائم ادارے پرورش آرگنائزیشن کے چھٹے اینول ڈے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے جنرل سکیر ٹری ڈاکٹر فیصل اکرام ، عرفان مصطفی ، مسلم لیگ (ن) سوات کے جنرل سیکرٹری اینجنیئر عمر فاروق ، شہریار امیرزیب، محمد احمد آف کراچی ، پرورش آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ نے بھی خطاب کیا ، اینو ل ڈے کی تقریب میں مختلف سیا سی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی جسمیں جمعیت علماء4 اسلام ف ضلع سوات امیر قاری محمود، اسحاق زاہد ، نائب تحصیل ناظم بابوزء فضل حمید ، جماعت اسلامی کے رہنما اختر علی خان ، ڈاکٹر وہاب ، پاک فوج کے کیپٹن ولید ، ندیم کراچی، مولانا منطور الحق ، سید اعجاز الہدی کراچی اور دیگر معززین شامل ہیں، قریب کے دوران سکول کے بچوں اور بچیوں نے مختلف قسم کے خاکے،ٹیبلوں ، نظمیں اور ترانے پیش کرکے وطن عزیز سے محبت کااظہار کیااور حاضرین سے داد وصول کرلی، معززین نے کہاکہ پرورش آرگنائزیشن اور دی نالج فورٹ سکول کے بچوں کی کارکردگی سے ثابت ہوتا ہے کہ بچوں کی تعلیم وتربیت پر بہت محنت کی جاتی ہے۔ ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ نے ادارے کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ 2009میں کشیدگی کے دوران یتیم بچوں کی تعلیم وکفالت کے لیے قائم کیا گیا ادارہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور عمائدین کے تعاون سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ 40طلبہ سے شروع ہو نے والے ادارے میں اب 205یتیم بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، تقریب کے دوران پوزیشن طلبہ کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا جبکہ مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈ ز دئیے گئے۔
807 total views, no views today


