سوات ،وزیراعظم کادورہ سوات میں زلزلہ کے دوران بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کو شاباش دی ، وقت سے پہلے زلزلہ ذدگان کو چیک پہنچانے کے کام کو باقی ڈپٹی کمشنرز کیلئے مثال قرار دے دیا ، 14نومبر2015 وزیر اعظم پاکستان نے سوات کے تحصیل بریکوٹ میں زلزلہ سے متاثرہ گاؤں گھٹ کوٹ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ گورنر خیبر پختونخوا، وفاقی انفارمیشن منسٹر پرویز رشید،خصوصی مشیر انجینئر امیرمقام، ڈاکٹر عباد(ایم این اے )اور ڈاکٹر امجدایڈوائز ٹو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔ انہوں نے تباہ شدہ مکانات کا موقع پر جا کر جائزہ لیا اورلوگوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جن میں انہوں نے کہا کہ 34جان بحق افراد اور77زخمیوں کو ضروری تصدیق کے بعد حکومت کی پالیسی کے مطابق معاوضے دی گئی ہیں۔ سوات میں کل 11255مکانات متاثر ہوئیں جس میں 2873مکمل تباہ اور 8382جزوی متاثر ہوئیں۔ ان مکانات کا سروے مکمل ہوچکا ہے اور ضروری تصدیق کے بعد 6054مکانات کے مالکان کو معاوضے دی جاچکی ہیں۔حکومت کے طرف سے 25نومبر2015تک معاوضے کا عمل مکمل کرنے کا وقت دیا جاچکا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ سوات نے 17نومبر2015تک معاوضے کا عمل پورے ہونے کا عہد کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے مزید بتا یا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے طرف سے زلزلہ کے فوراً بعد تمام ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف اکاؤنٹ سے فوری اخراجات کی اجازت دینے کے وجہ سے سوات کے زلزلہ متاثرین میں فوری طور پر مدد ممکن ہوسکی۔ڈپٹی کمشنرسوات نے تمام اے سی ایز اورمحکمہ مال کے چھٹیاں منسوخ کی تاکہ متاثرین کو سردی میں مزید شدت آنے سے پہلے چیک اور امدادی اشیاء فوری پہنچائے جائیں۔
560 total views, no views today


