ننگولئ ، محکمہ ایجوکیشن سوات کی بے حسنی کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ننگولئ کی بچیوں کی مستقبل اندھیروں میں ڈوب گیا ۔ سکول ہذا میں پچھلے چھ مہینوں سے سائنس ٹیچر نہ ہونے سے بچیوں نے سائنس کے مضامین میں ایک سطر بھی نہیں پڑھا سکول ہذا کے ہیڈ مس کو جی ایم ایس کوزہ بانڈئ کو ٹرانسفار کر وایا گیا ۔ جس کی وجہ سے سکول کی تنظیم اور نظم ونسق پر بر ا اثر ہو گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل کونسلر ریاض احمد نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن سوات کے افسران سے بار بار رابطے کے باوجود مسئلے کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔ اور ایجوکیشن کا یہ کر دار صوبائی حکومت کے بیانات کی نفس کرتے ہیں ۔ اور جان بوجھ کر حکومت کی پالیسیوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جس سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ننگولئ کی طرح کئی سکول اس قسم کے مسائل سے دو چار ہیں۔ اگر جلد از جلد اس پر قابو نہ پا یا گیا حقوق کیلئے سڑکون پر عوام نکلنے میں حق بجانب ہونگے ۔
524 total views, no views today


