سوات،اویکننگ کے زیر اہتمام حالیہ زلزلے سے متاثرہ لوگوں میں امداد تقسیم کرنے کے سلسلے میں مینگور وزیرمال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈیڈک چیئرمین اور صوبائی اسمبلی کے رکن فضل حکیم نے متاثرہ لوگوں میں رضائیاں اور ٹینٹ تقسیم کئے ، اس موقع پر اویکننگ کے ایگزیکٹیوں ڈائریکٹر عرفان حسین بابک نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ سوات کے عوام کی مشکل وقت مین بھرپورمددکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا انہوں نے کہاکہ ہم مختلف تنظیموں اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی ہرممکن مددکرینگے انہوں نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم زلزلہ زدگان کے ساتھ ہے۔
492 total views, no views today
Comments


