مینگورہ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ کیجولٹی سیدو شریف میں ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں ، ڈاکٹر خوش اخلاقی سے مریضوں کا علاج کریں ، مینگورہ شہر کی خوبصورتی کا آغاز میڈیکل کالج کے خوبصورتی سے کیا جا ئیگا ، سوات ہسپتال میگا پراجیکٹ کی تکمیل جون 2016 تک ممکن بنا نے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ، وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران صحت شعبے سے وابسطہ تمام منظور شدہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بات چیت کی جائیگی ، ہسپتالوں میں سیا سی مداخلت ہر گز قابل قبول نہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو میڈیکل کالج میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان سمیت ایم ایس پروفیسر ان ڈاکٹر حضرات کے علاوہ پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر زاہد خان ، اختر خان ایڈوکیٹ ، ضلع کونسلر شوکت علی خان ، ضیاء اللہ جانان ، سہیل سلطان ایڈوکیٹ بھی شریک ہوئے ، منتخب ممبران نے تجاویز پیش کئے ، ڈاکٹر تاج محمد خان ، ڈاکٹر عبدالواسیع ، ڈاکٹر گلشن ، ڈاکٹر عزیز احمد ، ڈاکٹر میاں نظام علی نے بھی ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کئے ، ایم پی اے نے کہا کہ تمام ضرورریات پوری کی جائیگی ، ڈیوٹی میں کوتاہی قابل قبول نہیں ، خصوصاً کیجولٹی میں24 گھنٹے ڈاکٹروں کی موجودگی یقنی بنائی جائے ، غریبوں کے علاج معالجہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی مسائل کی نشاندہی کریگی جس کے سربراہ کونسلر زاہد خان ہونگے جو کہ مسائل کی نشاندہی کرکے ایم ایس کو اگاہ کرینگے ، انہوں نے ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت قطعی طور پر برداشت نہ کرنے کی بات کی ۔
582 total views, no views today


