سوات ، انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت ملاکنڈ ڈویژن نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیاگیا ، تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی میں پاک فوج کے خلاف تقریر کرنے پر رحیم آباد پولیس سٹیشن میں محبوب علی نامی شخص نے ایف آئی آر درج کیا ہے ، اور اس ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کئے گئے ہیں جس میں گزشتہ روز تمام قانونی تقاضے پورے ہوگئے ، اور فاضل عدالت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملاکنڈ ڈویژن نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کواشتہاری قرار دیا ،واضح رہے کہ سیدو پولیس سٹیشن میں اسی طرح کے ایک مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور نصرین جلیل کے خلاف بھی انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج ہوچکا ہے
618 total views, no views today
Comments


