مینگورہ ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کیپٹن (ر) عثمان گل نے کہا ہے کہ پولیس فورس نے دہشت گردی اور قدرتی آفات میں عوام کی خدمت اور اپنا کردار ادا کیا ہے ، ملک و قوم کیلئے امدادی سرگرمیوں میں پولیس فورس کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ، حکومت پولیس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے انہیں سہولیات فراہم کررہی ہیں ، پولیس اہلکار عوام کی جان ومال کی تحفظ یقینی بناکر عوام کا اعتماد حاصل کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ سنٹر مینگورہ میں پولیس کے مسائل کم اور مسائل زیادہ کے حوالے منعقد ہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے آرپی او ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان ،پولیس ٹریننگ سنٹر کے پرنسپل مبارک خان نے بھی خطاب کیا ، تقریب کے دوران ٹریننگ حاصل کرنے والے اہلکاروں نے مختلف قسم کے خاکے ، ترانے اور تقاریرکے ذریعے شرکاء کے داد وصول کرلی ، انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں اہلکار بہترین تربیت حاصل کرکے معاشرے میں پولیس اور عوام کے مابین فاصلے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے اہلکار معاشرے میں جرائم کے خاتمے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس فورس کا اولین فرض ہے ، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونا چاہیئے ، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کیپٹن (ر) عثمان گل نے پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹس میں شیلڈ اور دیگر انعامات تقسیم کیں اور اپنی طرف سے پولیس ٹریننگ سکول کے لئے 50 ہزار نقد انعام دے دیا ۔
750 total views, no views today


