سوات،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ شیخ نے کہا کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے پاکستان کو سیکولرملک بنانے والے انڈیا چلے جائیں ، اسلامی جمعیت طلبہ ملک کے طالب العلموں کی قرآن و سنت کی روشنی میں کردار سازی کررہی ہے ، جس تعلیم کا سمت معلوم نہیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ، ترقیافتہ ممالک کے عوام ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہیں سب سے زیادہ خودکشیاں جاپان میں ہوتی ہے ، جبکہ امریکی عوام سکون کے لئے سب سے زیادہ نیند کی گولیاں استعمال کرتے ہیں ، قوم کی امید صالح نوجوانوں سے وابستہ ہے، وہ سوات سوات پریس ہال میں اسلامی جمعیت طلبہ مینگورہ مقام کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ شو کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ، تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان ، صوبائی ناظم جمعیت شاہ زمان دورانی ، ڈویژنل ناظم شہاب الدین ، مینگورہ مقام کے ناظم سلیمان میاندمی نے بھی خطاب کیا ، تقریب کے دوران ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں ایوارڈ ز بھی تقسیم کی گئی ،ناظم اعلیٰ نے کہا کہ جمعیت کے کارکن اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں اللہ کی نافرمانی شروع ہوجاتی ہے تو فساد برپا ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس ملک کی آزادی میں لاکھوں غریب عوام کا خون شامل ہے ، جبکہ آج اس پر مخصوص خاندانوں نے قبضہ کررکھا ہے نوجوان آگے بڑھ کر غاصبوں سے ملک کو حقیقی معنوں میں آزاد کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
650 total views, no views today


